شہباز شریف

شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا، محنت چار سال میں ضائع کردی گئی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا، محنت چار سال میں ضائع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر، چاروں صوبائی وزرائے اعلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ آرمی چیف قومی سلامتی کے امور پر خصوصی اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اسی ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں، ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا، یہ محنت چار سال میں ضائع کر دی گئی۔ ملک میں دہشت گردی واپس کیوں آئی اور کون لایا؟۔

اجلاس میں اعلی عدلیہ سے متعلق قانون سازی و دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، جس پر سماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجربل پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے