ٹکٹ کی تقسیم پر PTI میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، رہنما خورشید عالم نے کہا کہ پارٹی قیادت پیراشوٹ پر لوگوں کو لا کر ہم پر مسلط کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 78 پر پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عاصم پر مقامی قیادت نے اعتراض کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما خالد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت غلط فیصلے کررہی ہے، ہم کوئی غلام نہیں کہ پیراشوٹ پر آنے والوں کو قبول کریں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پشتخرہ کے صدر خورشید عالم اور خالد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارباب عاصم سے ٹکٹ واپس نہیں لیا گیا تو اس کے خلاف آزاد امیدوار کھڑا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے