احسن اقبال

کسی کے پاس بھی آئین سے فرار کا آپشن نہیں ہے، ملک کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی کے پاس بھی آئین سے فرار کا آپشن نہیں ہے، ملک کو استحکام کی طرف لے جانا ہے،انتشار پیدا کرنے کی زیرو ٹالرینس ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ  نگراں حکومت کا قیام اتفاق رائے سے ہوگا، ملک کو اس وقت اصلاحات کی ضرورت ہے، کمزور مینڈیٹ کے ساتھ اصلاحات لانا ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وقت پر الیکشن ہوگا اور اس کی ضرورت بھی ہے، ہم نے معیشت کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی مدت بھی نو مہینے کی ہے، ہم بے یقینی کو طول دیں گے تو ملک کو ایک اور معاشی بحران کی طرف دھکیل دیں گے، مستحکم حکومت کا قیام پاکستان کی ضرورت بھی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہاکہ  اگر مقررہ مدت میں الیکشن کروانے ہیں تو 2017 کی حلقہ بندی پر ہی کروانے ہوں گے، آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے، میرے نزدیک ممکن نہیں کہ نئی مردم شماری کے نتائج کو الیکشن کے ٹائم ٹیبل کے مطابق حتمی شکل دے سکیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وقت پر الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے