سلیم حیدر

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔

سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے کی تقریب آج شام 5 بجے ہونی تھی۔ حلف برداری تقریب اب 7 مئی شام 6 بجے گور نر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے