مراد علی شاہ

قائداعظم کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 74 ویں برسی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چرھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، کابینہ ارکان اور چیف سیکرٹری نے ان کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مزار قائد پر پھولوں کی چارد چڑھائی اور دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اس ملک کو ہم سب نے سنبھالنا اور سنوارنا ہے، بابائے قوم کی قائدانہ صلاحیت کے باعث آج ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، بارش اور سیلاب سے سندھ میں سوا کروڑ کے قریب لوگ بے گھر ہیں، شدید مشکل وقت ہے، بے گھر ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، بہت بڑا انسانی المیہ ہے، پہلے بارش تھی اب سخت گرمی پڑرہی ہے، اس وقت لوگ بڑی تکلیف میں ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے