جاوید لطیف

لیول پلیئنگ فیلڈ اور منصفانہ انتخابات ہونے چاہئیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کو پوری قوم سراہتی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ اور منصفانہ انتخابات ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے ہہ آج کوئی بتائے کہ باہر بھی اور اندر بھی لاڈلہ کیسا ہے، اس شخص کو آج بھی سہولتیں میسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مزدور بھی جانتا ہے کون کس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے، پاکستان میں منصفانہ انتخابات کروانے ہیں جو ملک کی ضرورت ہے، ایک ملزم جس کی فارن فنڈنگ، سائفر، 190 ملین پاؤنڈز کی کرپشن کے بارے میں روز سن رہے ہیں، اس کے کیسز لٹکائے جاتے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص جیل میں ہے جسے فائیو اسٹار ہوٹل کی طرح لگژری سہولتیں دی جا رہی ہیں، اس سے پوچھا جاتا ہے کہ دیسی مرغی یا لاہور کی کڑاہی کھائیں گے؟ کیا کسی اور ملزم کو لگژری فرنیچر، لاکھوں روپےکی مشینیں پہنچائی جا رہی ہیں، جیل کے تمام قیدیوں کو اسی طرح کی سہولتیں دی جائیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ کئی پہلوانوں کو اکٹھا کر کے نواز شریف کے خلاف کھڑا جاتا رہا ہے، لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنی چاہیے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والا بھی جانتا ہے کون کون کس وقوعے کا ماسٹر مائنڈ ہے، جیل ہم لوگ بھی جاتے رہے ہیں، میں نے کسی قیدی کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل جیسی جیل نہیں دیکھی۔اُنہوں نے کہا کہ اس شخص نے بہت سے ایسے کام کیے جس سے ریاست کو نقصان اور عالمی قوتوں کو فائدہ پہنچا

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے