قائداعظم محمد علی جناح

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی

کراچی (پاک صحافت) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 74 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 74 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے آج منائی جارہی ہے۔ اس دن کی مناسبت مساجد میں بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ مختلف تقریبات میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہیں 1937 میں مولانا مظہرالدین نے قائداعظم کا لقب دیا۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے