ریفرنس

نئے آرمی چیف پر تنقید، صدر عارف علوی نے عمران خان کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان کو خبردار کردیا ہے کہ وہ پارٹی رہنماؤں اورسوشل میڈیا ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں، فوج کی عزت اس کی ریڈ لائن ہے اسے پار نہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کے بعد ’پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی’ کے نام سے واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیغام میں کہا گیا کہ نئے آرمی چیف پر کسی بھی فورم پر کوئی تنقید نہ کی جائے اور اس بات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف پر تنقید نہیں ہوگی، ادارے کے ساتھ لڑائی نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد صدر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ سختی سے متنبہ کیا کہ وہ پارٹی کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے