شہباز شریف

قائداعظم کے سنہرے اصول قوم کی نجات کا راستہ ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے سنہرے اصول ہی قوم کی نجات کا ذریعہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے جبکہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پر قابو پاکر قائد کے عظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے