فیصل کریم کنڈی

ملک میں کسی کا لاڈلہ ہونے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی

ڈی آئی خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی کا لاڈلہ ہونے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ملک کے سابق وزرائے اعظم کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو رہا ہے؟۔ اگر ن لیگ کے قائد نواز شریف کے ساتھ الگ سلوک ہو رہا ہے تو پھر دال میں کالا ہے۔ اگر نواز شریف نے لاڈلہ بننا تھا تو ووٹ کو عزت دو جیسے بیانیوں کی ضرورت نہیں تھی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی موجودگی میں عام انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے۔ مولانا فضل الرحمان کو حق ہے کہ وہ صدر مملکت بننے کی خواہش رکھیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسا الیکشن ہو جس کو لوگ مانیں اور دنیا بھی اسے تسلیم کرے۔ لوگ جس کو ووٹ دیں ووٹ اسی امیدوار کا گنا جائے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے لیے الیکشن کمیشن کو پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے