اسلم غوری

عمران نیازی پاکستانی سیاست کا غیر ضروری،غیر سنجیدہ اور فضول عنصر ہیں، اسلم غوری

کراچی (پاک صحافت) جے یو آئی  کے ترجمان اسلم غوری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی پاکستانی سیاست کا غیر ضروری، غیر سنجیدہ اور فضول عنصر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پاکستانی سیاست کو نیازی سرکار جیسے عناصر سے پاک کرکے اپنی قوم اور نسل کو بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  عمران نیازی گھٹیا زبان استعمال کرکے نئی نسل کو اپنی طرح بدتمیز بنانا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں عمران کی ڈوبتی کشتی میں سوار ہونے کی بجائے ملک وقوم کے مستقبل کی فکر کریں۔

واضح رہے کہ عمران نیازی کے ایم کیو ایم کے دفتر دورے پر ترجمان جے یو آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیازی کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کریں گے۔ کل تک ایم کیو ایم، ق لیگ اور دیگر کو چور، بدمعاش اور نہ جانے کن کن القاب سے نوازا گیا، لیکن آج ان سب کی منتیں ترلے پر مجبور ہے، عمران نیازی تھوڑی کو سی بھی شرم ہوتی تو اب تک استعفیٰ دے کر گھر جاچکے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے