ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے عمران خان کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے کی گئی استدعا مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کیے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جو آج ہی سننا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے