پی پی چیئرمین

بس بہت ہو چکا، اب اور نہیں، وزیر خارجہ نے ٹی ٹی پی کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دو ٹوک پیغام میں  تحریک طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا، اب اور نہیں، پاکستان ٹی ٹی پی کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔ اب ہمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہگاہوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

تٖصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مالی اور دیگر معاونت کے شواہد موجود ہیں، پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے

واضح رہے کہ  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ۔ بھارت کی ٹی ٹی پی کو مالی اور انتظامی معاونت کے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کی مالی معاونت کی جڑیں کاٹنا ہوں گی اور دہشت گرد کارروائیوں کے ذمے داران سے جواب طلب کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے