شازیہ مری

کٹھپتلی کی زبان پر گالیاں، اترا ہوا چہرہ اور گیدڑ بھپکیاں ان کے جانے کی نشانی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی  مرکزی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوے کہا کہ کٹھپتلی کی زبان پر گالیاں، اترا ہوا چہرہ اور گیدڑ بھپکیاں ان کے جانے کی نشانی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خود ڈاکو ابن چور ہے اکرام نیازی کرپشن میں نوکری سے نکالا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے جاری بیان میں کہاکہ ساری قوم عمران خان کی نالائقی کا عذاب جھیل رہی ہے، وہ وقت قریب ہے جب علیمہ خان سے اثاثوں کا منی ٹریل پوچھیں گے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کٹھتلی کو عمر کے اس حصے میں زیادہ غصہ سے پرہیز کرنا چاہیے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے تاریخی عوامی مارچ نے کٹھپتلی کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ بھڑکیں مارنے، گالیاں بکنے سے کٹھپتلی بچے گا نہیں۔ قوم جانتی ہے آصف علی زرداری 34 سال سے جمہوریت کے دشمنوں کے نشانہ پر ہیں، آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو اخلاقیات سکھائی ہے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صبر، برداشت اور رواداری سکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے