مریم اورنگزیب

عمران خان کے خطاب سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انکی سیاسی موت ہو چکی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب  نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی گفتگو سے عوام کو عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشخبری مل گئی ہے، عمران خان اور ٹولہ جلد جا رہا ہے اور انکے خطاب سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انکی سیاسی موت ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اجلاس کی ریکوزیشن بھی کی جا چکی ہے، اس صورتحال میں اخلاقی طور پر عمران خان کو کوئی خطاب نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا آج کا خطاب غنڈی گردی لگ رہا تھا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے سے 349 کپمینوں نے پیسے بھجوائے، یہ دوسروں پر چوری کا الزام لگاتے ہیں خود بین الاقوامی ڈکیت ہیں، انکے اپنے ثبوتوں کے ٹرک عدالتوں میں نہیں پہنچے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج آپ کی تقریر آپ کے جانے کی خوشخبری دے رہی ہے، آپکے اپنے اتحادی اور ممبران آپ پر عدم اعتماد کر رہے ہیں، سازش وہ ہے جو آپ نے پاکستان کے خلاف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے