عبد اللہیان

ایران: امید ہے امریکا حقیقت پسند ہوگا اور ہم معاہدے کے قریب پہنچ جائیں گے

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ حقیقت پسند ہوگا اور ہم ایک معاہدے کے قریب پہنچیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو کہا کہ ان کی روسی وزیر خارجہ کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل مدتی تعاون کے موضوع پر بھی اہم بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر رئیسی کے دورہ روس سے قبل طویل المدتی تعاون کا موضوع زیر غور تھا اور ہمیں امید ہے کہ ماہرین کی ملاقاتوں میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد دونوں ممالک کی حکومتیں اور پارلیمنٹ اس کی منظوری دیں گی۔

حسین امیر عداللہیان نے کہا کہ بین الاقوامی سلامتی برائے اطلاعات کے شعبے میں تعاون کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے، اس مسئلے کو ایران کی حکومت نے منظور کر لیا ہے اور اب اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سائنسی موضوعات میں بھی بہت اچھے معاہدے ہوئے ہیں۔ رشت-استارا ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بھی ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مشترکہ سرمایہ کاری سے مکمل کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے خاتمے پر بھی اچھی بات چیت ہوئی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ روس سے بھارت کے لیے پہلی کھیپ ایران کے راستے بھیجی گئی جو کہ ایک انتہائی کامیاب تجربہ تھا۔ اس ٹرانزٹ کا کچھ حصہ ریلوے اور کچھ سمندر کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس بہت جلد تہران میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقائی مسائل جیسے کہ افغانستان، یمن، شام، یوکرین کی صورتحال اور بحیرہ کیسپین کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس پر بھی بات کی۔

وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کے بارے میں بتایا کہ ہم نے جوہری مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے