شازیہ مری

عمران خان کو اقتدار میں رکھنا قوم سے غداری کے مترادف ہوگا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات  اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے نجات کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی چاہیے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کو فوری طور پر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اسلام آباد سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہپہلے عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا آسان ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں رکھنا قوم سے غداری کے مترادف ہوگا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قیمتوں میں بے مثال اضافے اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آٹا، چاول، گھی، دالیں اور یہاں تک کہ سبزیوں جیسی ضروری اشیا غریبوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں اور متوسط طبقے کو آہستہ آہستہ خط غربت سے نیچے دھکیلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے