عمران خان

عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام نے گیس اور بجلی کے بل جلانے شروع کردئے

پشاور (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بل جلانے کا حکم دیتے ہوئے خود بھی اسلام آباد میں کھڑے ہوکر بجلی کے بل کو آگ لگادی تھی۔ اب عوام نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر بل جلانے کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں برقعہ پوش خواتین نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گیس کے بل جلادیے، سڑک پر نکل کر احتجاج کیا، قاضی اشفاق چوک پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔ گیس و بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتی خواتین نے دھرنے کے دوران ہی نماز بھی ادا کی، خواتین 6 گھنٹے تک احتجاج کرتی رہیں۔

دھرنا دینے والی خواتین کا کہنا تھا کہ بل دیکھیں اور گیس کی دستیابی دیکھیں، ایک دوسرے کے بالکل الٹ، اتنا زیادہ بل اور اتنی کم گیس۔ خواتین کے احتجاج کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ سے پہلے مذاکرات ناکام ہوئے بعد میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات میں یقین دہانی کرائی گئی کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے