جاوید لطیف

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس رہے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا اور چینی سمیت موجودہ حکومت کے دور میں کئی سکینڈلز سامنے آئے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چار سالوں کے دوران کرپشن بڑھی ہے۔

رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہاتھ اٹھا نہیں ہے اب بھی ہاتھ اوپر ہے، ہاتھ اپنی جگہ پر ہونا چاہیے، ہاتھ کسی کے کاندھے پربھی نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں کی بات ہے، نواز شریف واپس آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے