امیتابھ بچن

کورونا عطیات فنڈ میں 2 نہیں بلکہ 15 کروڑ روپے دیئے، امیتابھ کی وضاحت

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوروونا عطیات فند میں دو کروڑ نہیں بلکہ 15 کروڑ روپے دیئے ہیں۔  امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے انہوں نے اب تک بیرون ممالک سے 20 وینٹی لیٹرز بھی منگوائے ہیں، جن میں سے 10 آچکے ہیں جب کہ 10 آنے والے ہفتوں میں بھارت پہنچیں گے، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ امیتابھ بچن نے کورونا ریلیف فنڈ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی انتظامیہ کو 2 کروڑ روپے کے عطیات دیے ہیں، جس پر امیتابھ بچن کی وضاحت سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق اب تک وہ 15 کروڑ روپے فنڈز دے چکے ہیں اور مزید فنڈز دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ خاموشی سے وبا سے نمٹنے کے لیے ذاتی دولت اور ملکیت سے فنڈز فراہم کر رہے ہیں اور جب تک ان میں ہمت ہے وہ عطیات فراہم کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے مطابق انہوں نے حالیہ مہینوں میں مختلف ہسپتالوں کو چلانے کے لیے نہ صرف مالی وسائل بلکہ آلات کی صورت میں بھی ان کی مدد کی ہے جب کہ دہلی میں گوردوارے میں آکسیجن اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے یورپی ملک پولینڈ سے 50 آکسیجن سلینڈر جب کہ دیگر ممالک سے مزید 150 آکسسیجن سلینڈر بھی منگوا رکھے ہیں، جو اگلے ماہ تک بھارت پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے