شرجیل میمن

حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز اسی مہینے ہوجائے گا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز اسی مہینے ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس کو پورے صوبے میں وسعت دی جارہی ہے، اب حیدرآباد کے شہری پیپلز بس سروس سے سفر کرسکیں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ اب ہر شہری بہترین سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا، اس ماہ میں حیدرآباد میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روٹ کیلئے حیدرچوک سے ہٹڑی پولیس اسٹیشن کا انتخاب کیا گیا، حیدرآباد میں روٹ پر 15 بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے