بلاول بھٹو

عوامی مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو

گڑھی خدابخش (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کیس میں تاریخی جرم ہوا، جس کا اعتراف ہو رہا ہے۔ ہم عدالتی اصلاحات کے لیے ترامیم کو تیار ہیں، بھٹو کیس میں تاریخی جرم ہوا، جس کا اعتراف ہو رہا ہے۔ عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر کسان کارڈ متعارت کرائیں گے۔ حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے گا۔ بھٹو ریفرنس کا مختصر حکم نامہ جاری ہوچکا ہے، ہم تفصیلی حکم نامے کے منتظر ہیں، جس کے بعد گڑھی خدا بخش میں تاریخی جلسہ رکھیں گے۔ عام انتخابات کے بعد پہلی بار گڑھی خدا بخش آیا ہوں، ہم سندھ کے دیگرشہروں میں بھی جلسے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ساتھ دینے پر سب کا شکر گزار ہوں، آپ کی جدوجہد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی ملی، آپ کی جدوجہد سے ہی ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں گے، ہم اپنی عوام کی آواز بنیں گے اور مسائل حل کروائیں گے، ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنا ہے، ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے انہیں نبھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے