سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کا بڑا حملہ پسپا کردیا

مچھ (پاک صحافت) بی ایل اے کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے پسپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں، جنہوں نے دہشت گردوں کےلیے گھات لگا رکھی تھی۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے، جس کے بعد فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں متعدد راکٹوں کے دھماکے ہوئے، جس سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ شہر کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق مچھ میں راکٹ گرنے کے واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سول اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے