احسن اقبال

ہمارے مخالفین حلقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے مخالف حلقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے نارووال کے ایجنسی موڑ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس ووٹ مانگنے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں۔ قصے، لطیفے سنا کر اور منتیں کر کے عوامی حمایت حاصل نہیں کی جاسکتی، سابقہ الیکشن کے ہمارے مخالف حلقے چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کیا کوئی بابائے قوم کی نشانی کوجلاسکتا ہے؟ کیا کوئی سیاسی جماعت چھاؤنیوں پرحملہ کر سکتی ہے؟۔ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو انڈہ اور مرغی کے پیچھے لگایا اور دیے وہ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کو آپ کے ووٹ بیچنے ہیں۔ ایک خدا، رسول اور کتاب ہماری طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے