بم حملہ

نومنتخب وزیراعلی بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم سے حملہ

ڈیرہ بگٹی (پاک صحافت) نو منتخب وزیراعلی بلوچستان کے قریبی ساتھی پر بم سے حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی چیف وڈیرہ بہار خان بگٹی پر بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق چیف آف نوتھا وڈیرہ بہار خان بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ جارہا تھا کہ درمیان میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا۔

بم دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے