جنرل قمر جاوید باوجوہ

مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے: آرمی چیف

راولپنڈی(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا، کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق کشمیرکےحل کیلئےپرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے: وزیرخارجہ

دو روز قبل پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر پاس آوٹ ہونے والے جی ڈی پائلٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ بڑھنا چاہیئے ، پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان نےعلاقائی اورعالمی امن کیلئے بہت قربانیاں دیں ، ہم امن بقائے باہمی اورباہمی احترام پرکاربند ہیں ، یہ وہ وقت ہے کہ ہرطرف امن کے لیے ہاتھ آگے بڑھائیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں ، مسئلہ کشمیر کو وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر کا حل انسانی المیے کو منطقی انجام تک پہنچانے کا باعث بنے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے ، مسلح افواج نے داخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ، امن کی ہماری خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے ، مسلح افواج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے