اسکولز

سندھ حکومت کا مزید ایک ہفتہ اسکولز بند رکھنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے مزید ایک ہفتہ اسکولز نہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز مزید ایک ہفتہ نہیں کھولیں گے، اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز نہیں کھول سکتے، 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی جب کہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اور والدین سمیت دیگر اسٹاف اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں عالمی وبا کی چوتھی لہر بالخصوص ڈیلٹا قسم کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر 26 جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خیا ل رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مزید ایک ہفتہ اسکول اس لیے اسکولز نہیں کھولے جارہے تاکہ اساتذہ اور طلبہ کے والدین اپنی ویکسینیشن کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے