رانا ثناءاللہ

بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وجود کو ملک کیلئے فتنہ سمجھتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وجود کو ملک کیلئے فتنہ سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حالیہ الیکشنز میں پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کو کروڑوں ووٹ پڑے اگر ایک دوسرے کے وجود کو برداشت ہی نہیں کرنا تو پھر تباہی ہے، وہ اپنی سوچ نہیں بدلیں گے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ 16 ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو آج پی ٹی آئی والے مقبول بھی نہ ہوتے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر 16 ماہ کی اتحادی حکومت نہ بنی ہوتی تو ہم آج دو تہائی اکثریت میں ہوتے، شہباز شریف کو اتحادی حکومت چلانے کا اچھا تجربہ ہے۔ شہباز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اب تک معاملہ تلخ ہوچکا ہوتا۔ میں اپنے لیڈر کے مؤقف کے ساتھ کھڑا تھا کہ الیکشن میں ن لیگ کو سادہ اکثریت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کے خلاف کوئی کیس نہیں وہ آزاد شہری ہیں، نواز شریف عمرہ پر جائیں گے۔ 32 سال سے نواز شریف کو جانتا ہوں وہ حکومتوں پر مسلط نہیں ہوں گے، ٹیم نواز شریف نے بنائی نہیں لیکن ٹیم سے متعلق نواز شریف سے مشورہ ضرور ہوا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے