شیری رحمان

نئے پاکستان کے نام پر 3 سال میں جو تباہی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر 3 سال میں جو تباہی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے  پیش کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے تازہ بیان  میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3 ماہ میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں انقلاب کا وعدہ تھا، آج 3 سال گزرنے کے بعد حکومت خاموش کیوں ہے؟ شیری رحمان کاکہنا ہے کہ 90 دن کےوعدے اور دعوے 3 سال میں بھی پورے نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 3 سال حکومت کی نااہلی سے ملک و عوام کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا، حکومت چینی، آٹے، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی اور بلین ٹری کی کرپشن میں ملوث رہی۔ 3 سال کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی، انتقام اور سنسر شپ کی حکمرانی رہی، پیٹرول، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے