مشہور، تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا نیا سیزن

(پاک صحافت) دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور، تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہو رہا ہے۔ ’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹس شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار براق ازچویت ’عثمان بے‘ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر پانچویں سیزن کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔ براق ازچویت نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ’کورولوس عثمان‘ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ’کورولوس عثمان‘ کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں ملہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے (ملہون خاتون) حقیقی زندگی میں شادی کے بعد حمل سے ہیں، اس لیے سیریز کے پانچویں سیزن میں اُنہیں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے