سعید غنی

سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعید غنی

اسلام آباد (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے شہری تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت پابندیاں خوشی سے نہیں لگارہی ہے بلکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ پختونخواہ اور پنجاب میں بھی سخت فیصلے کیے گئے ہیں، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہماری تجویز نہیں مانی گئی، رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے