سراج الحق

بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی بند کی جائے، سراج الحق کا گوادر دھرنے سے خطاب

گوادر (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافی اور زیادتی کی جارہی ہے، اب یہ سلسلہ بند ہوجانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں گوادر کو حق دو تحریک کی جانب سے منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ گوادر کے رہائشی ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ گونگے بہرے حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں۔ گوادر کو ملک کی ترقی کا گیٹ وے کہا جاتا ہے مگر مقامی آبادی پینے کے پانی تک کو ترس رہی ہے۔ ساحلی علاقے میں مچھلی کا غیر قانونی شکار بند کرایا جائے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔ کوئی مائی کا لال بلوچستان کے عوام سے ان کا حق نہیں چھین سکتا۔ لاپتا افراد کا مسئلہ سالوں سے حل نہیں ہورہا، والدین اپنے پیاروں کی شکلیں دیکھنے کو ترس گئے۔ عمران خان سب سے زیادہ لاپتا افراد کی بات کرتے تھے، مگر وزیراعظم بننے کے بعد چپ سادھ رکھی ہے۔ واضح کرنا چاہتا ہوں ’’ گوادر کو حق دو تحریک ‘‘ سی پیک کے خلاف نہیں، کوئی پاگل ہی ہوگا جو ترقی کی مخالفت کرے گا۔ سی پیک میں تعطل کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے