اسحاق ڈار

گزشتہ حکومت نے ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے معاشی مسائل پیدا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کر کے معاملات طے کرلیے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ملاقات کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کے نرخ فکسڈ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ برآمدی شعبے کے لیے بجلی کا نرخ 20 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹرز اس وقت میرے ساتھ موجود ہیں، ان سے چند مہینوں پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ رواں مالی سال 9 سینیٹ پر بجلی دی جائے گی۔ ان کو 2 ماہ بجلی دی گئی اور بعد میں نرخوں پر نظرثانی کی گئی، 2017 میں 247 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھائیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ میں 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایکسچینج ریٹ پر 100 ارب ڈالر لگا دیئے، میں جہاز میں بیٹھا تو روپے کی قدر میں بہتری ہونے لگی جس پر مارکیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب مارکیٹ صحیح سمت کی جانب گامزن ہے، ڈالر کا اصل ریٹ 200 روپے سے نیچے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے