حمزہ شہباز

حکومت لوگوں کو ریلیف کے بجائے تکلیف دے رہی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیوں اور اقدام کی وجہ سے عوام کو ریلیف کے بجائے تکلیف دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا زور بڑھتے ہی مارکیٹ سے بخار کی دوا غائب ہو گئی ہے، ڈینگی کے حملے کے وقت بھی عوام کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نااہلی کا یہ عالم ہے کہ بخار جیسی عام دوا کی سپلائی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے میں بھی یہ ناکام ہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی پانچ سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، اس تاریخی مہنگائی میں لوگ کبھی کھاد کبھی چینی اور کبھی ادویات کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بحران ختم نہیں ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے، کیا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز بھی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے