احسن اقبال

اے این پی اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں۔ دونوں جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے مستعفی ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں بلانے کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت کا اجلاس 29 مئی کو ہوگا جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طےہوگا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس اجلاس میں پی ‏پی اور اے این پی کے علاوہ تمام 8 پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ نہیں ہیں اس لئے انہیں اس اجلاس میں دعوت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے دئے گئے عشائیے میں پی ڈی ایم کے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے