سمندری طوفان

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کراچی (پاک صحافت) سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13جون کی رات سے 14جون کی صبح تک سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سمندی طوفان کراچی کے جنوب سے 1040 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 1020 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان موجودہ ٹریک پر چلتا رہا تو رخ عمان اور پاکستان کے مکران ساحلی علاقوں کی جانب ہوسکتا ہے، جبکہ بھارتی گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی سے طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ صورت حال پر کمشنر کراچی نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) جہانزیب خان نےبتایا کہ سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کرکے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث طوفان کے مکران کے ساحل کی طرف بڑھنے کے امکانات زیادہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے