شرجیل میمن

پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا۔ ایک شخص نے بھی پولیس کی مہمان نوازی قبول نہیں کی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگر پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس مائیکرو فون پر پشاور، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں جیل بھرو تحریک کی دعوتیں دیتی رہی اور پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی ایز پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔ یہ لوگ ایک طرف جیل بھرو تحریک کی بڑکیں مارتے ہیں اور 24 گھنٹے نہیں گزرتے ان کے خاندان ان کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا آج پڑاؤ راولپنڈی میں ہے،عمران خان کی پروڈکشن اور شیخ رشید کی ڈائریکشن میں سرکس کمپنی اپنا تیسرا شو پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو سائیڈ لائن کر کے تمام اختیارات شیخ رشید کے حوالے کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے