دھماکا

جنوبی ویرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی ویرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ خیال رہے کہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے