ملکی اداروں کی اہم املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے، سابق گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی اہم املاک اور تنصیبات پر حملہ افسوس ناک ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینا بند کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام اور افواج کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے سے ریاست مخالف عناصر کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشتعال انگیزی کے پیشِ نظر فوج نے قابلِ تعریف تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ قائدین کو افواج اور عوام کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا کرنے میں ناکامی انہیں ریاست مخالف سازشوں میں معاون اور مددگار بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے