بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے مختص

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 کھرب 50 ارب روپے کی تاریخی رقم مختص کی گئی ہے اور دفاعی اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب  روپے کر دیا گیا ہے جبکہ  بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ اور شہدا اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ مقروض بیواؤں کے ذمے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے بھی حکومت ادا کرے گی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں صنعتوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے