خواجہ آصف

9 مئی کا واقعہ مسلح بغاوت تھی، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعے کو مسلح بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  شہداء کی نشانیوں اور تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، یہ مسلح بغاوت تھی کیونکہ ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا ہے، اس سارے جھگڑے میں فوج کا کوئی تعلق نہ تھا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو پارٹی بنانا مقصود تھا تو سیاسی جماعتوں کو بناتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پی ٹی آئی سپورٹر کا دعویٰ ہے 25 کارکن مارے گئے لیکن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے