محسن نقوی

سانحہ جڑانوالہ میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مسیحی برادری کے رہنماوں سے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے شواہد مل گئے ہیں اور ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ تمام شرپسندوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پوری کوشش ہے کہ متاثرہ گرجا گھروں کو جلد اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ گھروں کی بحالی کے لیے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ مستقبل میں ایسے سانحہ کو روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ جڑانوالہ سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکا، جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے