وائٹ کورٹ مارچ

اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وائٹ کوٹ مارچ، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی (پاک صحافت) غزہ پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے فلسطینی عوام اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں وائٹ کوٹ مارچ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر وائٹ کوٹ مارچ کیا گیا۔ نگران وزیر صحت سندھ سعد نیاز، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مارچ سے خطاب میں نگران وزیر صحت سعد نیاز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری اور دہشت گردی مذہب سے زیادہ مسئلہ انسانیت کا ہے، اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حماس چھوٹی جماعت ہے لیکن مضبوط ایمان کے ذریعے اس جنگ کو لڑ رہے ہیں، حماس نے بتایا کہ مزاحمت میں زندگی ہے، سات اکتوبر کو اسرائیل کو جھٹکا لگا، اسرائیل کی تمام ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے