نواز شریف

نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے تین ممالک کے دوروں کا امکان

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف وطن واپسی سے قبل سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کرسکتے ہیں، نوازشریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری ہیں، نوازشریف پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری معاملات آگے بڑھائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کے ان ممالک کے سربراہان سے ذاتی تعلقات قائم ہیں، نوازشریف کے وطن پہنچتے ہی ان ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی، نوازشریف کے آتے ہی ملک معیشت پر مثبت اثرات پڑنا شروع ہوجائیں گے۔

مشرق وسطی نوازشریف کے دوروں سے عوام کیلئے خوشخبریاں آئیں گی، نواز شریف کے دوروں میں ان کی معاشی ٹیم و دیگر اراکین ہمراہ ہوں گے، نوازشریف آج کل لندن میں ملکی معیشت کی بہتری کے منصوبوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے