مولانا فضل الرحمن

سہارے پر چلنے والی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکتی۔ مولانا فضل الرحمن

ملتان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جو حکومت خود دوسروں کے سہارے اور بھیک پر گزارا کررہی ہے وہ عوام کو کچھ نہیں دے سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، شدت اور انتہاپسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا نعرہ صرف ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا ہوا ایک وعدہ بھی اب تک پورا نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے