اشرف چوہان

ن لیگی رہنما اشرف چوہان کی نوازشریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف چوہان نے لندن میں میاں نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ڈاکٹر اشرف چوہان نے لندن میں ن لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ وہ ان حالات میں وطن سے دور نہیں رہ سکتے ہیں، نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے ساتھ جاوں گا۔

اشرف چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے عندیہ دیا ہے کہ وہ وطن واپسی پر سوچ رہے ہیں، میرا خیال ہے ن لیگی قائد عنقریب پاکستان جائیں گے۔ نواز شریف کی وطن واپسی بڑا قدم ہے، اس پر مشاورت ہوگی، میرا اندازہ ہے کہ مشاورت کے لیے شہباز شریف سمیت پارٹی رہنما لندن آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ملک کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کا سلسلہ چلتا رہے۔ نواز شریف کو جانتا ہوں، انہیں کسی مقدمے اور جیل کی پرواہ نہیں، نہیں سمجھتا کہ نواز شریف انتظار کریں گے کہ کلین چٹ یا کیسز میں ریلیف ملے۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ ملک کو اصل لیڈر شپ کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ہی ملک کو اس دلدل سے نکال سکتی ہے، نواز شریف کا وطن واپسی پر پارٹی والہانہ استقبال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے