ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس کے بعد مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا اور شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہ دینے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے