دھرنا

پی ڈی ایم کیجانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دیا جانے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ واپس گھروں کو چلے جائیں۔ اس سے قبل دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ججز عمران خان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، اگر انہیں سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو استعفے دے کر میدان میں آجائیں۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے شخص کی ساس کہتی ہے کہ یہ کمبخت تو مارشل لاء بھی نہیں لگاتے۔ انہوں نے شیم کے نعرے بھی لگوائے۔ مریم نواز نے کہا وہ کمبخت تو مارشل لاء نہیں لگاتے، آپ کے کمبختوں نے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے