خواجہ آصف

جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، ان کے حلقوں میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جہانگیر ترین کے رہنماؤں سے بات کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ جس امیدوار کے ساتھ ووٹ بھی موجود ہوں اس سے بات کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے یہ بھی کہاکہ شاہ محمود قریشی کا خاندان 1857ء سے عملیت پسند ہے، پی ٹی آئی بین نہ ہوئی تو اسی سے مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے (ن) لیگ اور ترین گروپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے