سرفراز بگٹی

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

تربت (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کہا ہے کہ آج بھی مسئلہ پارلیمان ہی حل کرے گی، کوئی بھی مسئلہ اگر مذاکرات سے حل ہوتا ہے تو مذاکرات سے کون انکار کرسکتا ہے، مذاکرات چاہتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کریں، کوئی مذاکرات ہی نہیں چاہتا تو کیا کیا جائے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی مذاکرات کے بجائے طاقت کا راستہ اپناتا ہے تو آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کریں، اگر کوئی امن و امان خراب کرتا ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا ہے تو ریاست اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد سمیت تمام حل طلب مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، ایک بھی شہری لاپتہ نہیں ہونا چاہیے، بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، جہاں ضرورت ہوگی دہشتگردوں کیخلاف سمارٹ ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے